Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

پالیمنٹری ممبران (ایوان بلا و ایوان زیریں)۔کی تنخواہوں و دیگر اخراجات پر انیس اعشاریہ ستانوے روپے خرچ۔

نمائندہ صدائے وقت۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آرٹی آئی کے ذریعہ خلاصہ ہوا ہے کہ گزشتہ چار اقتصادی سالوں میں لوک سبھا (ایوان زیریں)۔و راجیہ سبھا (ایوان بالا)۔ کے ممبران کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات(بھتہ ٹی اے ڈی اے و ٹیلیفون بل)۔پر کل انیس اعشاریہ ستان وے عرب روپیے خرچ ہوئے۔اوسطاً ہر سال لوک سبھا ممبر پر اکہتر
اعشاریہ انتیس لاکھ اور راجیہ سبھا ممبران پر چوالیس اعشاریہ تینتیس لاکھ روپیہ کی ادائیگی کی گئی۔
مدھیہ پردیش کے ایک آر ٹی آئی کارکن چندر شیکھر گوڑ  کے مطابق کافی مشقت کے بعد انھیں آر ٹی آئی کے حقوق تحت یہ جانکاری دی گئی ہے۔
اتنے لمبے اور زیادہ خرچ کو دیکھتے ہوئے کئی سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں کو سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔غیر سرکاری تنظیم ایوسی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارم فاونڈر ممبر جگدیپ چھو کر نے مانگ کی ہے ممبران پارلیمنٹ کے ان اخراجات کو دیکھتے ہوئے اور سرکاری خزانوں پر پڑنے والے بوجھ کے مد نظر اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔