Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔آٹو رکشا و ٹرک میں تصادم دو افراد زخمی۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے تھالوئی گاؤں کے قریب مسافروں کو لیکر جا رہا آٹو رکشیا ٹرک کی تصادم سے شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں چلا گیا جس کے سبب میں آٹو میں سوار دو مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی لوگوں نے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق سجان گنج سے مسافروں کو لیکر مچھلی شہر آرہی آٹورکشاء جیسے ہی مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی کہ سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک سے تصادم ہو گئی۔حادثہ میں رکشاء شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک کو لیکر فرار ہو گیا۔حادثہ کے بعد چیخ وکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے پھول چند55رہائشی سکرار اور اوشا دیوی 50رہائشی انوا تھانہ سجان گنج کو زخمی حالت میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔