Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

اعظم گڑھ۔۔دیوی دیوتاوں کے فوٹو پھاڑ کر لگائی آگ۔۔ویڈیو وائرل۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اعظم گڑھ ضلع کے تھانہ پوئی حلقہ کے تحت موضع گودھنا میں دیوی دیوتاوں کی فوٹو کو پھاڑ کر آگ لگا دی گئی اور اس مذموم حرکت کا ویڈیو بنا کر فیس بک پر وائرل کردیا گیا جس سے علاقے کا ماحول گرم ہو گیا۔
واقعہ یہ ہے کہ گودھنا گاوں کی دلت بستی میں جسراج رام کے گھر کے برآمدے میں  ہندو دیوی  دیوتاوں کی تصویر لگی تھی۔ اسی بستی کے کچھ شر پسند لڑکوں نے گزشتہ 30 ستمبر کو جسراج کے گھر پہنچ کر ان ہندو دیوی دیوتاوں کی تصویر کو پھاڑ کر آگ لگا دی اور اس کا ویڈیو بناکر وائرل کر دیا۔اس کی وجہ سے حلقہ کے ہندوں میں بے چینی تھی۔3/10/18 کو علاقے کے سینکڑوں ہندو اکٹھا ہو کر دلت بستی میں پہنچ گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ موقع پر تھانہ پوئی کے انچارج نے پہنچکر حالات کو سنبھالا۔ملزمین پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور مقدمہ قائم کردیا گیا۔سبھی ملزمین گھر سے فرار ہیں۔پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔حالات معمول پر ہیں