Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔۔سماجی تنظیم" جن گن من" کی حلف برداری تقریب۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اپنے وطن کے لوگوں کی خدمت کرنے کا عہد کیا ہے اور اسے آخری سانس تک نبھاتا رہوں گا۔ یہی وجہ ہے کہ آج آپ لوگوں کے درمیان میں آکر معاشرے کی خدمت کرنے کا موقع مجھے مل رہا ہے۔ اسے پورا کرکے ہی دم لوں گا۔مذکورہ باتیں منگل کی دیر شام شہر کے ہندی بھون میں منعقدہ سماجی ادارے جن گن من کے 12 ویں حلف برداری تقریب اور بابائے قوم کی سالگرہ کے موقع پر سیمنار میں مہمان خصوصی سینئر بی ایس پی لیڈر اشوک سنگھ نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں کی مٹی سے نکل کر آج ممبئی جیسے شہر میں جاکر اپنے کو قائم کرنے کے بعد لوگوں کی خدمت کرنے کا جو موقع یہاں کے عوام نے دیا ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ آج پورا ملک بابائے قوم مہاتما گاندھی اور انجہانی لعل بہادر شاستری کی سالگرہ منا رہا ہے۔ایسے میں ہم سب یہ عہد لیتے ہیں کہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر کام کریں گے۔اس سے قبل ادارے کے صدر اسلم شیر خان نے مہمانوں کا گلپوشی کراستقبال کیا، ساتھ ہی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس میں جنرل سیکرٹری سنجیو یادو، نائب صدر شیام نارائن پانڈے، فیصل حسن تبریز، سنجے استھانہ، سردار منموہن سنگھ، پپو مالی، حسنین قمر دیپو، سیکرٹری اعظم زیدی، ڈاکٹر پرشانت دویدی، دانش خان بخشی، سنجے جانڈوانی، وویک سیٹھی، وشال جے کھتری، شکیل ممتاز، لاڈلے حسن زیدی، تنظیم سیکرٹری نوین سنگھ،شری کانت شریواستو،سمیر اسلم، ثقافتی سیکرٹری سلیم بابر اور شمع فاطمہ کو مہمانوں کے زریعے سے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔مہمان اعزازی استقبال قریشی نے کہا کہ اس ادارے میں شامل ہو کر انھیں بھی سماج کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ ملازم لیڈر راکیش شریواستو نے کہا کہ سابقہ کئی سالوں سے اس ادارے کے زریعے معاشرے کی خدمت کرنے کا جو حلف لیا ہے اسے ہم سب مل کر پورا کریں گے۔پروگرام کی صدارت کر رہے بیوپار منڈل کے ضلع صدر اندربھان سنگھ اندو نے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں سے یہ ادارہ ضلع کا نام روشن کرنے والوں کو اعزاز دیتی آرہی ہے۔اس موقع پر وریندر پردھان،گھنشیام ساہو،نکھلیش سنگھ،ششانک سنگھ رانو،رادھے رمن جیسوال،آلوک سیٹھ،روی منگلانی،ارشد قریشی،کارپوریٹر ابوزر شیخ،فیصل انصاری،صدف حیدر،نثار احمد،کشن گپتا،فیروز احمد پپو،ونود شریواستو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت سنجیو ساہو اور شکریہ نوین سنگھ نے ادا کیا۔