Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔۔جبراً زمین ہڑپنے کا الزام۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کوتوالی حلقہ کے محلہ روضہ ارجن میں رہائش پزیر معذور شخص نے اپنے ہی پڑوسی و محلے کے ایک شہ زور پر کنبہ کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے زبردستی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سپرٹنڈنٹ کو درخواست دی ہے۔
شہر کوتوالی حلقہ کے روضہ ارجن وارڈ کے معذور دلدار احمد ولد رفیق نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے کر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غدن ارجانی محلے رہائشی ظفرالدین ولد محمد ناصر دفتری شہ زوری کے دم پر ہم معذور کی زمین پر قبضہ کی نیت سے دروازہ کھول رہے تھے۔ منع کرنے پر ملزم نے پیسوں کے دم پر باہر سے بلائے گئے تقریبا ً20 سے 25 کی تعداد میں شرپسند عناصروں سے درخواست دہندگان کی زمین پر دروازہ نکالنے لگے جس پر انھیں منع کرنے پر بھائی بہن کو دوڑ کر لاٹھی ڈنڈے سے پٹائی کی گئی اور زمین پر قبضہ کر لیا۔متاثر نے بتایا کہ معاملے کی تحریر کوتوالی میں دیا لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی بلکہ پولیس نے ملزم ظفرالدین کی تحریر پر اس کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لی۔اس نے بتایا کہ وہ غریب اور معذور کے ساتھ اپنے کنبہ کی پرورش کا تنہا سہارا ہے۔شہ زور کی وجہ سے اس کا کنبہ انصاف کی فریاد لیکر در۔در کی ٹھوکرکھا رہا ہے۔