Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور ۔ثانوی درجات کے اساتذہ ایسوسی ایشن کا وفد ایس پی سے ملکر مطالبات کا میمو رینڈم

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے امرناتھ دویدی بالیکا انٹر کالج تروینی نگر  کے کلرک شنی کمار یادو پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری اور اسی تھانہ حلقہ کے گنگا دین انٹر کالج رام گڑھ میں توڑ پھوڑ کرنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ  درج کرانے کی مانگ کو لیکر بدھ کے روز ثانوی استاذہ یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اکھلیش سنگھ کی قیادت میں درجنوں استاتذہ کے وفد نے پولیس سپرٹنڈنٹ سے ملاقات کر مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔
اساتذہ کا وفد بدھ کے روز کلکٹریٹ واقع پولیس سپرٹنڈنٹ دفتر پر پہنچ کر ایس پی دنیش پال سنگھ سے ملاقات کیااور پورے معاملے سے آگاہ کراتے ہوئے مقدمہ قائم کرنے کی سفارش کی۔ اکھلیش سنگھ کی قیادت میں پہنچے اساتذہ نے پولیس سپرٹنڈنٹ کو بتایا کہ 16 ستمبر کو مذکورہ اسکول میں پچاس کی تعداد میں پہنچے بدمعاشوں نے کلرک شنی پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔ تھانہ پر تحریر دیا گیا تو تھانہ انچارج نے مقدمہ درج کر لیا لیکن حملہ آور اب بھی گرفتار نہیں ہوئے۔ وہ باہر سے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اساتذہ کویقین دلایا کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مہاراج گنج میں اسکول میں کی گئی توڑ پھوڑ کے معاملے میں مقدمہ درج کرانے اور شرپسند عناصروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ضلع صدر راجیش مشرا، پرکاش چندر پال، شرد سنگھ، شیام دھر مشرا،امت دوبے،وکاس سنگھ،انکور دوبے،جے پرکاس یادو،سنیل شکلا سمیت دیگر استاتذہ موجود رہے۔