Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ماہانہ بیٹھک۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . 
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ماہانہ میٹنگ بدلا پور پڑا ؤ واقع ضلع دفتر پر ضلع صدر عمران بنٹی کی صدارت میں منعقد ہو ئی۔میٹنگ میں خاص طور پرریزرویشن کے مطالبات کو لے کرآئندہ29نومبر کو لکھنو میں ہو نے والی ریلی کو کامیابی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مو قع پر ضلع صدر عمران بنٹی نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی آبادی والا اقلیتی طبقہ سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بدحال ہے۔ اس طبقہ کو سماجی دھار ے میں جو ڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے مطالبات کو لے کر29 نومبر کو لکھنو میں مظاہرہ کر ے گی جس میں پورے ملک سے کارکنان شرکت کریں گے اور تحریک کو کامیاب بنانے اور عوام کو بیدار کر نے کے مقصد کے لئے پورے صوبے میں 99 بڑے پیمانے پر عوامی اجلاس کیا جائے گا۔ اسی طرح جونپور میں بھی عوامی اجلاس کے علاوہ نکڑ سبھائیں ہو ں گی۔ تمام کارکن متحد ہوکر تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے تیار ہوجائیں۔نظامت ضلع خازن جاوید صدیقی نے کیا۔اس موقع پر شاہ نیازا حمد،منظور احمد،مہتاب صدیقی، مبین وارثی،طارق، معراج وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔