Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 3, 2018

جونپور۔۔ چیریٹیبل کلنک کا افتتاح۔

شاہ گنج، جون پور  اتر پردیش ۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مقامی کو توالی حلقہ کے اسرہٹہ گاؤں میں،،دعا،،چیریٹیبل کلینک کا افتتاح شاہ گنج ایم ایل اے و سابق وزیر توانائی  شیلندر کمار یادو عرف للئی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مدرسہ بیت العلوم کے ناظم مفتی اجوداللہ نے جامع دعا کرا ئی۔اس مو قع پر مہمان خصو صی نے کہا کہ ملک بہت ہی کٹھن دور سے گزر رہا ہے عوام کو آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے۔ انسانیت کی خدمت بے لوث ہو کر کر نا ہی حققیی خدمت ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سماج کے مفاد میں آگے آنا چاہئے مذکورہ مفت طبی کیمپ کی مدد کے لئے جو بھی ضرورت ہو گی ا س کو دور کر نے کی کو شش کی جائے گی۔اس کے علاوہ سید عروج احمد نمائندہ ایم ایل اے شاہ گنج،آصف آ ر این، عبداللہ ایڈ ووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کے کنوینر محمد دانش خان نے یقین دہانی کرا تے ہوئے حاضرین سے کہا کہ مذکورہ کلینک مکمل طور پر مفت چلائی جائے گی جس میں طبی مشوروں کے علاوہ مفت دوائیں بھی مریضوں کو دی جائیں گی ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ غریبوں کی خدمات کر نا ہے۔روز آنہ ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر آفتاب جامعی وغیرہ کلینک میں مریضوں کا علاج کریں گے۔نظامت ڈاکٹر عارف ندیم نے کیا۔پروگرام سے قبل پروگرام آرگنائز ر نے مہانوں کی گل پوشی کیا۔اس مو قع پر گاؤں پر دھان مشتاق احمد، محمد عزیز محمد عادل، سروجیت راج بھر پردھان،محمد فیض، نعمان احمد، ابوسعد خان، کلیم احمد وغیرہ خصو صی طور پر موجود رہے۔