Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

جونپور۔ڈی ایم نے بلائی امن کمیٹی کی میٹنگ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ضلع میں دشہرا کے تیوہار کے مد نظر کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے موجود لوگوں سے تیوہاروں کو ملکر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دشہرہ کے موقع پر امن برقرار رکھنے کی ذمہ داری سبھی شہریوں کی ہے۔پولیس انتظامیہ امن قائم رکھنے کیلئے ہر ممکنہ مقام پر تعینات رہے گی۔
میٹنگ میں موجود مختلف کمیٹیوں کے عہدیداران نے سڑکوں کے کھڈوں،صاف صفائی،ایمبولنس،بجلی کی فراہمی،شراب بندی سمیت دیگر مسائیل سے ضلع مجسٹریٹ کو آگاہ کرایا۔ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ تعمیر عائمہ سے آئے افسران کو ہدایت دیا کہ جہاں جہاں ان کے محکمہ کی سڑک ہے اور درگا پوجا کا پنڈال لگایا جانا ہے وہاں کی سڑکوں کو کھڈے سے پاک نہیں کرنے کی صورت میں تنخواہ روک دی جائے۔انھوں نے نگر پالیکا کے افسران کو ہدایت دیا کہ ضلع میں جہاں جہاں فاگنگ ہو رہی ہے اس کی فہرست بنا کر دستیاب کرائیں۔انھوں نے شراب بندی کے روز جانچ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جانچ کے دوران دکان کھلی پائے جانے پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ نے کہا کہ صد فیصد سی سی ٹی وی کے زریعے مورتی سیرانے کو دیکھا جائے گا اور خاتون پولیس تعینات کیا جائے گا۔اس موقع پر اے ڈی ایم آرپی مشرا،رام آسرے سنگھ،سٹی مجسٹریٹ سریندر ناتھ مشرا،ایگزیکٹیور افسر محکمہ توانائی ایس سی سنودیا،ساجد حمید،اندربھان سنگھ،علی منظر سمیت سبھی محکمہ کے افسران اور اداروں کے عہدیداران موجود رہے۔