Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

اپنادل پارٹی کی ریاستی یونٹ کی میٹنگ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
حزب مخالف کے پاس نہ پالیسی ہے اور نہ چہرہ۔۔پھر بنے گی این ڈی اے کی سرکار۔
. . . . . . .  انوپریا پٹیل۔
. . . . . . . . .  . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مرکزی وزیر صحت انوپریا پٹیل نے کہا کہ ایک بار پھر 2019 لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے حکومت نریندر مودی کی قیادت میں اقتدار حاصل کرے گی کیونکہ حزب اختلاف کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی چہرہ ہے۔ گزشتہ 4 سالوں میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے کئے گئے تاریخی کام کی وجہ سے عوام کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔وہ اتوار کے روز شہر کے ایک ہوٹل میں اپنا دل کی جانب سے منعقد ریاست سطحی کارکنان کانفرنس میں شریک ہونے پہنچی تھی۔
صحافیوں سے بات کے دوران انہوں نے کہا کہ پٹیل معاشرے کو انصاف دلانے کے لئے پارٹی نے کئی مطالبات مرکزی حکومت کے پاس رکھی ہے اس میں سے اہم مطالبہ مرکز میں پسماندہ طبقے بہبود وزارت علیحدہ قائم کیا جائے جس سے پورے ملک میں پسماندہ طبقے سے وابستہ لوگوں کو انصاف دلانے کا کام ہو سکے۔ اس کے علاوہ عدلیہ کی تشکیل کے مطالبہ کی مانگ کی جا رہی ہے۔ نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک ججوں کے عہدے پر دلت، پسماندہ طبقوں کی شراکت صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بانی انجہانی سونے لال پٹیل پھول پور پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑا کرتے تھے وہاں پر بن رہے بمرولی  ہوائی اڈے کا نام ان کے نام سے ہو، کانپور کے اندر چندر شیکھر آزاد زرعی کالج روڈ کا  نام ان کے نام سے کیا جا سکے یہی ان کے لئے سچی خراج عقیدت ہوگی۔ اپنے محکمہ کی کامیابیاں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان پولیوسے پاک ہو چکا ہے باوجود اس کے صحت محکمہ مکمل طور سے تیار رہتی ہے اور ہر طرح کی بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے وزارت پوری طرح کام کر رہا ہے۔ 2019 کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی این ڈی اے کی رکن ہونے کی وجہ سے پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور ایک بار دوبارہ مرکز میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔