Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

جونپور۔اجتماعی آبرو ریزی کے ملزمان پولیس کی گرفت میں۔پولیس کو ملی بڑی کامیابی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف دفعہ 377/363/پاسکو ایکٹ/ 120 بی کے تحت مقدمہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جون پور اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
کھیتا سرائے۔۔۔مقامی تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں جمعرات کو اسکول جا رہی درجہ8 کی طالبہ کو اغوا کر اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں پولیس نے اتوار کی صبح کلاں پور موڑ سے فرار ہونے کی فراق میں کھڑے ملزم بلیرو ڈرائیور کو گرفتار کر آبرویزی میں شامل دیگر ملزم کا چالان عدالت بھیج دیا۔
واضع ہو کہ مقامی تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں سے گزشتہ روز اسکول جا رہی ایک نابالغ طالبہ کو گاؤں سے ہی بلیرو سوار نوجوانوں نے اغوا کر شہر کے ایک ہوٹل میں لے جا کر اجتماعی آبروریزی کیا تھا۔متاثرہ نے معاملے کی تحریر مقامی تھانے پر دی تو پولیس سنجیدی ہو گئی اور تین ملزمان سمیت ایک دیگر ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش میں تھے۔اتوار کے روز مخبر سے اطلاع موصول ہوئی کہ آبروریزی میں ملوث ایک ملزم کہیں فرارہونے کی فراق میں کلاں پور گاؤں کے پاس موجود ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے بلیرو ڈرائیور آتش عرف چھوٹو ساکن بخش پور تھانہ بردہ ضلع اعظم گڑھ اور گوتم ولد سبھاش ساکن گٹھورن تھانہ کھیتاسرائے کو حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔پولیس دو دیگر ملزمان کی تلاش سرگرمی سے کر رہی ہے۔