Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

جونپور۔دو شاطر چور گرفتار چوری کے سامان و نقدی برآمد۔

جون پور اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سونے چاندی کے زیورات و بیس ہزار نقدی برآمد۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے روڈویز احاطے سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کئی چوریوں میں ملوث دو شاطر چوروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کے سامان اور نقدی برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ الہ آباد سے آکر چوری کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔
اس ضمن میں سی او اودھیش کمار شکلا نے بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے قصبہ میں چوری کے واردات میں اضافہ ہو گیا تھا۔پولیس چوروں کی تلاش میں سرگرمی سے لگی ہوئی تھی کہ اسی درمیان گزشتہ شب مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ چوری کی واردات کو انجام دینے والے گروہ کے دو رکن کسی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہونے کے فراق میں روڈویز احاطے میں موجود ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے روڈویز احاطے سے دونوں چوروں کو گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے ملزمان نے اپنا نام  شاہ رخ ولد عرفان ساکن کوتوالی اور الہ آباد کے چوک تھانہ رہائشی دلدار بتایا۔پولیس کے مطابق الہ آباد رہائشی دلدار بھی قصبہ مچھلی شہر کا رہائشی ہے لیکن وہ الہ آباد میں رہتا ہے اور چوری کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو جاتا تھا۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر سونے،چاندی کے زیورات سمیت20ہزار روپے نقدی برآمد کیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔