Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 7, 2018

اعظم گڑھ فرضی نوٹ کے ساتھ دو افراد گرفتار۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایس پی اعظم گڑھ روی شنکر چھوی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلع میں شراب مافیا و جرائم پیشہ افرادکے خلاف جاری مہم میں رونا پار تھانہ انچارج برجیش سنگھ نے ایک دیشی شراب کے ٹھیکے سے دو افراد کو جعلی کرنسی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق گرفتار شدہ افراد کے پاس سے روپیہ 500 کی 12 عدد و روپیہ 100 کی 27 نوٹ کل رقم 14800 بر آمد کی ہے ساتھ ہی ایک عدد پلسر موٹر سائیکل ، 3 عدد موبائل فون بھی ضبط کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان سبھاش یادو ولد رام راج یادو  ساکن موضع نیبہوا تھانہ رونا پار و رادھے شیام یادو ولد چندر دیو یادو ساکن موضع آراضی اجگرا تھانہ رونا پار ضلع اعظم گڑھ کے خلاف دفعہ 489 بی کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان عدالت کر دیا گیا ہے۔