Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

سی سی آئی ایم الیکشن ملتوی۔

لکھنئو۔۔۔ نمائندہ صدائے وقت ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔۔بھارتیہ چکتسا پریشد اتر پردیش کی ایک پریس ریلیز کے مطابق سینٹٹرل کونسل فار انڈین میڈیسن ممبر شپ یو پی کے لئے جاری الیکشن کو ایک نوٹیفیکشن کے ذریعہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ الیکشن کی سرگرمیاں جاری تھیں سبھی رجسٹرڈ یونانی ڈاکٹرس کے یہاں الیکشن بیلٹ پیپر بذریعہ ڈاک پہنچ گیا تھا ۔امیدوار اپنے لئیے ووٹ اور بیلٹ پیپر اکٹھا کر رہے تھے اسی بیچ ملتوی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ۔انتخابی طریقہ کار میں تبدیلی ہوگی اور پورا پراسس پھر سے شروع ہوگا۔کچھ لوگوں نے سی سی آئی ایم کے اس فیصلے پر انگلی ٹھائی ہے اور کچھ لوگوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
در اصل اس الیکشن کا طریقہ کار یہ تھا کہ سبھی ووٹرس کو بذریعہ ڈاک بیلٹ پیپر بھیجا جاتا تھا اور ووٹر کو ایک مقررہ تاریخ کے اندر اپنے امیدوار کا انتخاب کر کے اس کو بھیجنا ہوتا تھا ۔پریکٹیکل یہ تھا کہ امید وار کوشش کرکے سبھی بیلٹ پیپر کو جمع کر لیتے تھے اور اپنی سہولیات و مرضی سے کس کس کو ووٹ دینا ہے وہ نشان لگا لیتے تھے اس طریقہ کار میں ایک دوسرے سے سمجھو تہ کرکے ووٹوں کا تبادلہ کر لیا جاتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اس طریقہ کار میں تبدیلی ہوگی اور ہر ضلع کے یونانی ڈی او آفس کو الیکشن بوتھ بنا کر ووٹرس کو اپنا ووٹ خود جا کر دینا ہوگا۔اس سے ووٹوں کی لین دین کی قوائد پر روک لگے گی۔فرضی کچھ بھی نہیں ہوگا اور بذریعہ ڈاک ووٹنگ میں جو ڈاک کی لاپرواہی یا دیگر اسباب سے خلل پڑتا تھا وہ اب دور ہو جائے گا۔