Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

پاکستان۔۔درندگی کی انتہا۔

اسلام آباد: صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
لیڈی پولیس کمانڈو کی اجتماعی عصمت دری۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
وفاقی دارالحکومت میں غنڈہ گردی کی انتہا، اسلام آباد لیڈی پولیس کی کمانڈو کو اغواء کر کے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون اہلکار کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا، پولیس نے تفتیش کے لیے حساس اداروں سے مدد مانگ لی ہے۔ شہر اقتدار میں قانون کی رکھوالی مجرموں کے ستم کا شکار، ایف آئی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی سکواڈ کی لیڈی کانسٹیبل کو ہفتہ کی رات ڈیوٹی سے واپسی پر 2 نامعلوم افراد بے ہوش کرکے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لیڈی کانسٹیبل کو حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لیڈی پولیس اہلکار کے والد کی درخواست پر تھانہ کورال میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ لیڈی کانسٹیبل کو علاج کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل بھی اسلام آباد میں اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں لیڈی پولیس کانسٹیبل ثانیہ کو گھر جاتے ہوئے رات گئے نامعلوم ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا یہ پہلا اس طرح کا واقعہ نہیں جو پیش آرہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئ بار اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں اور بیشتر ان میں سے اپنے ہی مرد اہلکاروں کی جانب جنسی حوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے جوکہ درندگی کی انتہاء ہے