Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

انڈیا کپ فٹ بال مقابلہ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ایس ایس پبلک اسکول صدیق پور احاطے میں منظم 4روزہ انجہانی سمر بہادر سنگھ اسکولس انڈیا کپ فٹ بال مقابلہ سیشن 3 کے مقابلہ میں منگل کواختتام ہوا۔ مقابلہ کا فائنل میچ ڈاکٹر رضوی لرنرس اور نہرو بالودھیان کے درمیان ہوا جس میں رضوی لرنرس نے بہرو بالودھیان کو دلچسپ مقابلہ میں 5-3 گول سے شکست دیکرشاندار فتح حاصل کی۔ اس مقابلہ میں تیسری پوزیشن ایس ایس پبلک اسکول صدیق پور نے پرشاد انٹرنیشنل اسکول کو1-0 سے شکست دے کر حاصل کیا۔ اختتامی تقریب میں بطور مہمان سابق چیئرمین ڈینش ٹنڈن نے شرکت کی۔انھوں نے مقابلہ میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو فاتح اور رنز اپ ٹرافی سے نوازا،ساتھ ہی ویشوتوس نرائن سنگھ نے تینوں ٹیموں کے شرکاء کو میڈل سے نوازہ۔ اسکول کی تعلیمی ڈائریکٹر آلوک کمار نے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر شرون موریہ، رجنیش سنگھ، اونیش سنگھ، تنویر احمد، ندھی تیواری، راکیش سنگھ، منوج سنگھ، سماجی کارکن سومیشور کیسروانی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ پروگرام کی نظامت شلیندر یادو شیوانت سنگھ نے مشترکہ طور پر کیا۔