Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

مجلس کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے 71 ساتھیوں نے پوری انسانیت کی حفاظت کے لئے نہ صرف اپنی جان قربان کی بلکہ آج جو انسانیت زندہ ہے وہ امام حسینؓ کی دین ہے اس لئے ہم امام حسینؓ کا غم قیامت تک یوں ہی مناتے رہیں گے۔مذکورہ باتیں گزشتہ شب شہر کے مفتی محلہ واقع امام بارگاہ محمد نسیم مرحوم،محمد رجا مرحوم کی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر عباس نے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے سانحہ امام حسینؓ اوران کی کنبہ پر 1400 سال قبل ہوا تھا۔ آج جو لوگ جو انسانیت کا خون بہا رہے ہیں وہ یزید کو ماننے والے ہیں۔ مجلس کے بعد جلوس علم،شبیہ تابوت حضرت زین العابدین،جھولاعلی اصغر اور ذوالجناح نکالا گیا جس کی ہمراہ انجمن سجادیہ رہی، ساتھ ہی شہر کی انجمن کوثریہ، عزا اہل بیت، معصومیہ، شمشیر حیدری،دعا فاطمہ زہرہ،حیدریہ،اصغریہ نے نوحہ ماتم کر شہیدوں کو نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ جلوس کے قدیمی راستوں سے ہوتا ہواچوک عبدالمجید پر پہنچا جہاں وکیل اسرار حسین نے تقریر کیا۔ جس کے بعد جلوس مہدی واستی امام باڑہ پہنچ کر اختتام ہوا۔ سوزخوانی رویش اور ان کے ہمنواں نے کیا اور پیش خوانی صاداب،اخلاق جونپوری نے کیا۔ جلوس میں صادق رضا، عابد رضا، محمد دانش رضا، محمدضیاء، ذیشان رضا، محمد اعظم رضا، انوار عابدی، حسن زاہد خان بابو، محمد نادر، مہندی حسن واستی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔