Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

بجلی ملازمین نے کام کا کیا بائیکاٹ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
.مقامی    کھیتاسرائے حلقہ کے سونگر کے 33 کے وی اے بجلی شب اسٹیشن پر تعینات معائدہ ملازمین نے 6 ماہ سے اعزازیہ اور دیگر سہولیات نہ ملنے سے مشتعل ہو کر منگل کی دوپہر سے کام کا بائیکاٹ شروع کر دیا۔ملازمین کے کام بائیکاٹ شروع ہوتے ہی شب اسٹیشن سے منسلک تین فیڈر کے دودرجن گاؤں کی فراہمی ٹھپ ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق سونگر شب اسٹیشن سے سونگر گردولی اور دھورائیل فیڈر کے دو درجن گاؤں میں بجلی فراہمی کی جاتی ہے۔شب اسٹیشن پر ٹھیکیدار کے معاہدے اہلکار کے طور پر سنیل کمار سنگھ،سبھاجیت یادو، ونود یادو، آپریٹر عہدے پر اور بھولا پرجاپتی، جمیل احمد اور بلال احمد لائن مین معاہدے اہلکار کے طور پر تعینات ہیں۔ آپریٹر اور لائن مین کا الزام ہے کہ انہیں 6 ماہ سے اعزازیہ نہیں ملا ہے اور نہ ہی انہیں پرشناختی کارڈاور انشورنس کی سہولیات دی گئی ہے۔معائدہ اہلکاروں کا الزام ہے کہ کوئی حادثہ ہونے پر محکمہ یہ کر پلہ جھاڑ لیتا ہے کہ یہ ہمارے ملازم ہی نہیں ہے۔ منگل کو ان معاہدہ ملازمین نے شب اسٹیشن پر تالابندی کر کام بائیکاٹ شروع کر دیا۔ کام بائیکاٹ کی وجہ سے شب اسٹیشن سے جیگہاں، ابو پور، پورائی،مصطفی آباد، گردولی، لکھماپور، برنگی، دھورائیل،بھدینی، موئی، چریاڈیہہ،خلیل پور سمیت دو درجن گاؤں کی فراہمی ٹھپ ہو گئی ہے۔اس سلسلے میں ایس ڈی او کھیتاسرائے سنیل کمار نے کہا کہ اہلکاروں کے کام بائیکاٹ کی اطلاع ملی ہے۔معاملے سے ایگزیکٹیو افسر کو آگاہ کیا جا چکا ہے،جلد ہی اہلکاروں سے بات کر فراہمی شروع کرا دی جائے گی۔