Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 9, 2018

جونپور۔دن دہاڑے رہزنی۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . .  
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے بروت نہر کے قریب بینک سے پیسہ نکال کر شوہر کے ساتھ گھر جا رہی صحت ملازم سے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے طمنچہ کے بل پر 45ہزارو روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کے جانے کے بعد شور مچانے پر جمع ہوئے لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے بینک سمیت دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج کے سہارے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سلیم پور گاؤں رہائشی ارملا دیوی محکمہ صحت شاہ گنج میں اے این ایم کے عہدے پر تعینات ہیں۔ منگل کی صبح وہ اسٹیٹ بینک شاہ گنج کی شاخ سے 45 ہزار روپے نکال کر اپنے شوہر جھنکو رام کے ساتھ موٹر سائیکل سے اپنے گھر سلیم پور جا رہی تھی۔ سرائے محی الدین پور بازار سے اکھنڈنگر راستے پر وہ بروت نہر کے پاس پہنچی ہی تھی کہ پیچھے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین بدمعاشوں نے انہیں اوورٹیک کر روک لیا۔ اس سے پہلے کی وہ لوگ کچھ سمجھ پاتے ایک بدمعاش نے انہیں طمنچہ سٹا دیا اور روپیوں سے بھرا بیگ اور موٹر سائیکل کی چابھی چھین کر واپس حسین آباد کی طرف فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جانے کے بعد متاثرہ کے شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے متاثر ہ سے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو لیکر بینک آئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت کرائی۔پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔