Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

جونپور ۔۔گاندھی و شاستری جی کی یوم پیدائش کے موقع پر ڈی ایم نے کی شجرکاری۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ضلع میں منگل کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق ویز راعظم لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران ضلع کے سبھی سرکاری دفاتروں،اسکول،کالجوں اور خود مختار تنظیموں نے بابائے قوم و سابق وزیر اعظم کی فوٹو پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف پروگرام اور سیمنار کا انعقاد کر  ان کی زندگی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔
ویر بہادر سنگھ پوررانچل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راجارام یادو نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران بابائے قوم اور سابق وزیر اعظم کی زندگی پر تقریر اور رنگولی مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔تقریر اور رنگولی مقابلہ میں مقام حاصل کرنے والے شرکاء کو وائس چانسلر، رجسٹرا سجیت کمار جیسوال، فنانس افسر ایم کے سنگھ نے اعزاز سے نوازہ۔نظامت اشوک سنگھ نے کیا۔
اسی ترتیب میں بابائے قوم مہاتما گاندھی سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش پر ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری جی کی فوٹوپر گلہائے عقید پیش کیا۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ،اے ڈی ایم،سٹی مجسٹریٹ نے شجرکاری کیا۔منعقد پروگرام میں جنک کماری انٹر کالج کی طالبہ نے مختلف پروگرام پیش کیا۔پروگرام کے بعد افسران نے گاندھی پارک میں واقع بابائے قوم کی مجسمہ پر گلپوشی کیا۔
اسی ترتیب میں مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ پر اسکالر شپ سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب کا اہتمام شہر کے ٹی ڈی گریجویٹ کالج کے بلرام پور حال میں ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر کے پی سنگھ کی موجودگی میں کیا گیا۔ طالب علموں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ حفظان صحت کی اہمیت گاندھی جی نے اسی وقت بتا دیا تھا۔ اس موقع پر ڈی آئی اوایس برجیش مشرا، ضلع سماجی بہبود افسر وپن کمار یادو، پرنسپل ٹی ڈی کالج ڈاکٹر ونود سنگھ، ضلع پسماندہ طبقے افسر سریش چندر موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔پروگرام کی نظامت بی آر پی انٹر کالج کے پرنسپل سبھاش سنگھ نے کیا۔