Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

مئو۔۔میں سرسید ڈے کا انعقاد۔اب کی باری۔کیرلا میں حصے داری۔

مؤناتھ بھنجن  اتر پردیش۔(نا مہ نگار)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’سرسید ڈے ‘‘اب کی باری کیرلا میں حصہ داری ‘‘پروگرام کا انعقاد دار العلوم بوائز اسکول مؤ میں ہوا ۔پروگرام کا آغاز محمد شمیم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور پروگرام کی صدارت کے فرائض شہاب الدین انجینئر نے انجام دیئے ۔پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ممبر آف پارلیامنٹ محمد سالم انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرسید کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے نئے اداروں کو بڑی تعداد میں قیام انتہائی ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی قوم بغیر حصول تعلیم ترقی نہیں کرسکتی ۔انہوں نے آنجہانی بنواری لال (بنارسی بابو)کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ جے پور سے تجارت کرنے کی غرض سے مؤ ۱۹۲۵ میں تشریف لائے تھے اور انہوں تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے شہرمیں ایک انٹر کالج اور ایک ڈگری کالج کا قیام کیا جس سے پورے شہر اور اطراف شہر مستفیدہورہے ہیں اور آگے بہت ہی فخر سے بتایا کہ وہ بھی اسی ادارے سے تعلیم حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے مدارس کے زیر انتظام و انصرام اسکولوں کے قیام کے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ابھی بھی ہمارے شہر میں مزید بنیادی اداروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سخت ضرورت ہے ۔مہمان عزازی چیئرمین محمد طیب پالکی نے سرسید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سرسید نے ایسے دور میں عصری علوم کیلئے کام کیا جس دور میں انگریزی زبان کا پڑھنا حرام سمجھا جاتا تھا ،انہوں نے کہا سرسید ڈے منانا بھی سرسید تحریک کا ہی حصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہرکی ترقی کیلئے ایک ساتھ سر جوڑکر آنے والی نسلوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے ۔دوسرے مہمان اعزازی و سابق چیئرمین ارشد جمال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بعض لوگ سرسید پر نکتہ چینی کرتے ہیں یہ بڑے ہی حیرت کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی پورے ہندوستان میں ایک بھی شخص اس حیثیت کا نہیں ہے کہ سرسید پر انگلی اٹھائے۔انہوں نے اے ایم یو اولڈ بوائز کے کیرلا میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے کئے جانے والے اقدام کی ستائش کی اور کہاکہ نیک مقاصد کیلئے جذبات کو مہمیز کرنے کیلئے امداد ی کا م علی الاعلان کرنے میں ہی بھلائی کے ساتھ ساتھ زیادہ ثواب ہے۔اس تقریب کو اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرضیاء اللہ انصاری ، مدرسہ دار العلوم کے مہتمم حافظ ذکی احمد نقشبندی ،ڈاکٹر وسیم الدین جمالی ، ڈاکٹر طیب ،مطیع الرحمن اورادارہ کے پرنسپل محمد شاہد نے بھی خطاب کیا اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر امد اد اللہ نے نجام دیئے ۔اس موقع پر خاص طورسے تنظیم کے اعزازی سکریٹری شاہد سمن ، عبد السبحان علیگ ، اویس طرفدار ، ماسٹر شوکت عمر ،جاوید چندن کے علاوہ کثیر تعداد میں سابق طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔