Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

قادیانیت سے متاثرہ علاقوں کا جمیة العلماء کے وفد کا دورہ۔

ُقادیانیت سے متاثره دیہاتوں میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے وفد کا دوره!
___________________
حیدرآباد/ 30؍اکتوبر 2018 صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حا فظ پیر شبیر احمدصدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وا ے پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی جمعیۃ علماء کی جا نب سے ہر سال ماہ اکتوبر ،نومبر میں ایک وفد قادیانیت سے متأثرہ دیہاتوں کا دورہ کرتا ہے۔ وفد کی جانب سے قادیانیت و عیسائیت سے متاثرہ دیہا توں کادو رہ کر کے حالات کا جائزہ لیاجا تا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان علاقوں سے ہر سال قادیانی بھولے بھالے مسلمانوں کوجو دین سے ناواقفیت رکھتے ہیں ماہ ڈسمبر میں قادیان لیکر جاتے ہیں۔  جمعیتہ علمإکی مسلسل محنت اور کوششوں سے اب تک ایک بڑ ی تعداد قادیان جانے سے رک چکی ہے۔ اور جو افراد قا دنیت سے متا ثرہ تھے وہ تائب ہو چکے ہیں۔
چنانچہ امسال بھی ریاستی جمعیۃ علماء کا ایک وفد مولانا محمد رفیق رحمانی کے ہمر ہ مولانا ضیاء الدین، جیلانی املہ پور م اور دیگرذمہ داران نے 10 ؍ستمبر تا 15؍ستمبر 2018 ؁ ء قا دیانیت و عیسا نیت سے متاثرہ تقریباً 40 سے زائد دیہاتوں کا دورہ کرکے مساجد اور قادیانیت سے متاثرہ گھروں ، اور کئی مقامات پر یہاں تک کہ مر زہ وا ڑوں پربھی مرزا غلام احمد قادیانی کے خلاف ،ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے شائع کردہ تلگو اور انگریزی زبان میں بڑے بڑے پوسٹرس چسپا ں کیا ہے ۔وفد نے دیہات کے لوگوں سے ملاقات کرکے ماہِ ڈسمبر میں قادیان جانے سے متعلق معلومات حاصل کیں، الحمد للہ اکثر افراد قادیان جانا بند کرچکے ہیں ۔اور بہت سے خاندان تائب ہوچکے ہیں وفد نے ان افراد سے بھی ملاقات کی جو قادیان جانے کا اردہ کیے تھے، ان کی ذہن سازی کی گئی اور قادیان نہ جانے کا ان سے وعدہ لیا گیا۔
اس علاقہ میں ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مکاتب قائم کئے گئے ہیں مزید مکاتب قا ئم کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ صوباٸ صدر نے کہاکہ وفد کے پہلے مر حلہ کی دورہ کی یہ رپورٹ ہے ان شاء اللہ ماہ نومبر میں ریاستی جمعیۃ علما ء کا وفد دوبارہ ان علاقوں کا دورہ کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ 1993 ؁ ء سے قا دیا نیت و عیسا ئیت سے متأثر ہ علا قوں میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی جا نب سے مختلف انداز سے مسلسل محنت جاری ہے، قا دیا نیت سے متأثرہ دیہا توں میں خدمت انجام دے رہے معلمین کو سال میں دو تین مر تبہ ریا ستی دفتر جمعیۃ علماء پر مدعو کر کے قادیا نیت کے سدباب کے عنوان پر تر بیت بھی دی جا تی ہے ۔ قا دیا نی دیہات کے مکھیا،یا ذی اثر لوگوں کو سا تھ لے کر کام کر تے ہیں ۔ اور مرزا وا ڑہ بنوا تے ہیں ، لیکن ہم نے مکھیا،اور ذی اثر لو گوں سے بات کر کے کئی دفعہ ان کو سمجھا یا ہے ، جس کی وجہ سے کچھ لوگ حق بات کو سمجھ چکے ہیں اور ہما رے سا تھ کام کر رہے ہیں ۔
ان دیہا توں کے کچھ لڑکے قا دیان جا کر تعلیم حا صل کر رہے ہیں ،اور وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ بھی دینی تعلیم ہے ،ہم ان کے وا لدین کو سمجھا یا کہ وہ اپنی اولاد کو ہما رے مدا رس میں تعلیم کے لئے بھیجیں۔