Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

جونپور ۔بلاک پرمکھ کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ پر ہائی کورٹ کا فیصلہ

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ڈوبھی بلاک پرمکھ شیو شنکر یادو کے خلاف لائے گئے عدم اعتماد تجویز کے ووٹوں کی گنتی ہائی کورٹ میں زیر التوا بحث کے تصفیہ ہو جانے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر ایس ڈی ایم کی صدارت میں آئندہ5 اکتوبر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں کی جائے گی۔ اس بابت اطلاع بی ڈی او کے زریعے سبھی بی ڈی سی اراکین کی موجودگی کے لئے خط کے ذریعہ دی جا رہی  ہے۔
واضح ہو کہ بلاک پرمکھ ڈوبھی شیو شنکر یادو کے خلاف جراسی سے بی ڈی سی ممبر ودیا دیوی نے63 ارکان کے حلف نامہ کے ساتھ عدم اعتماد کا حلف نامہ ضلع مجسٹریٹ کو فروری میں دیا تھا۔عدم اعتماد تجویز کے حلف نامہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ12 فروری کو میٹنگ اور ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا جس میں 68 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔اس پورے عمل کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو پارٹی بناتے ہوئے بلاک پرمکھ شیو شنکر یادو نے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس کا فیصلہ ہائی کورٹ نے 13 ستمبر کو کر دیا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر بی ڈی او نے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں سبھی بی ڈی سی اراکین کو اطلاعاً خط بھیجا ہے۔