Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

جونپور۔نصف درجن گھروں میں چوری۔

جون پور  اتر پردیش ۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
کھیتا سرا ئے تھا نہ حلقہ کے جونپور شاہ گنج روڈ واقع منیچھا بازار میں ایک ہی رات میں چوروں نے نصف درجن گھروں میں چوری کر کے کھلے عام پولیس کو چیلنج کیا ہے۔ چوروں کی مسلسل دہشت سے بازار کے باشندوں میں خوف وہراس قائم ہے۔ چوری کا خلاصہ کر نے میں ناکام پولیس صرف یقین دہانی کرا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ بازار میں گزشتہ رات صحافی حاجی ضیا ء الدین کے گھرکی چھت کے سہارے داخل ہو کر چور وں نے موبائل چرا لیا۔اسی طرح اقبال احمد مرغی والے کی دکان کا تالہ توڑ کر چوروں نے زندہ مرغی سمیت نقد رقم پر ہاتھ صاف کر دیا تو وہیں چند قدم کے فاصلے پر پلو یا دو کی چائے کی گمٹی کا تالہ توڑ کر چائے بنانے والے برتن سمیت بیڑی سگریٹ کی پیکٹ اور نقد رقم پر ہاتھ صاف کر دیا۔گاؤں میں داخل ہو کر محمد انظر کے گھر سے جھولے میں سے نقدی سمیت ٹارچ وغیرہ چور اٹھا لے گئے۔واضح ہو کہ چند روز قبل مین روڈ پر واقع حسام الدین کے گھر میں داخل ہو کر چور ۳ موبائل اٹھا لے گئے تھے تو وہیں چند قدم کے فاصلے پر احمد کے گھر میں داخل ہو کر چور موبائل سمیت قیمتی اشیاء لے جانے کے علاوہ صحافی حاجی ضیا ء الدین کے گھر میں داخل ہوکر چور ۲لیپ ٹاپ سمیت گھریلو استعمال والی اشیاء پر ہاتھ صاف کر دیا تھا۔ متاثرین نے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دیاہے۔ مسلسل ہو رہی چوریوں سے بازار کے باشندوں میں خوف وہراس قائم ہے۔مقامی پولیس جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرا رہی ہے۔