Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

جونپور۔مشہور زمانہ بد معاش دو عدد بولیرو گاڑی کے ساتھ گرفتار۔

جون پور۔اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر ضلع میں جرائم پیشہ عناصروں کی گرفتاری مہم کے تحت کیراکت کوتوالی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کئی بڑی واردات میں شامل بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس کے پاس سے چوری کی دو عدد بلیرو،ناجائز طمنچہ،کارتوس سمیت فرضی کاغذات برآمد کیا۔پولیس کی اس کاروائی میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
اس ضمن میں کیراکت کوتوال انل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دیر شب وہ ہمراہیوں کے ساتھ علاقہ کا گست کر تے ہوئے دیوکلی بازار میں پہنچے تھے اسی درمیان مشتبہ گاڑی چوروں کی تلاش میں کرائم برانچ کی ٹیم پہنچ گئی۔دونوں انچارج بدمعاشوں کی گرفتاری سے متعلق بات کر رہے تھے کہ اسی درمیان مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے ممبران کسی واردات کو انجام دینے کیلئے آزاد نگر جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس مستعد ہو گئی اور دیوکلی بازار میں شاہراہ پر محاصرہ کر مشتبہ گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی۔کچھ وقت بعد بلیرو آتی نظر آنے پر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو بلیرو میں سوارایک شخص اندھیرے میں کود کر فرار ہو گیا جبکہ ایک سوار کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ میں اس نے اپنا نام اروند یادو ولد رام بہال یادو ساکن کانہا مؤ تھانہ کھٹہن بتایا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہوئے ملزم کے خلاف جونپور سمیت بھدوہی اور گوپی گنج کے تھانوں میں کئی مقدمہ قائم ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے اس کے پاس سے چوری کی دو بلیرو،ایک عدد طمنچہ،دو عدد زندہ کارتوس سمیت گاڑیوں کے کئی فرضی کاغذات برآمد کئے۔پولیس نے ملزم کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج فرار ہوئے ملزم کی تلاش سرگرمی سے کر رہی ہے۔