Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 6, 2018

سرسید انٹر کالج میں سہ روزہ اسکاوٹ پروگرام کا اختتام۔

جونپور۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اسکاوٹ پرسن ہمیشہ اپنے فرائض  کے تئیں بیدار رہتا ہے۔
ڈاکٹر جے پی سنگھ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہگنج حلقہ کے تحت واقع سرسید  احمد انٹر کالج تعلیم آباد صبرحد میں سہ روزہ اسکاوٹ گائیڈ پرگرام کا اختتمام ہو گیا۔
اس موقع پر ایک اختتمامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کےمہمان خصوصی اسکاوٹ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جےپرکاش سنگھ و مہمان اعزازی فرید الحق میموریل ڈگری کالج صبرحد کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم رہے۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر اسکاوٹ کا جھنڈا پھرایا اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکاوٹ سے انسان کو زندگی میں کامیابی ملتی ہے وہ اپنی زندگی کو بہتر بناتا ہے ۔اسکاوٹ زندگی جینے کا سلیقہ سکھاتا ہے اور اسکاوٹ پرسن ہمیشہ اپنے فرائض کے تیئں بیدار رہتا ہے۔اسکاوٹ ٹرینرز نے بچوں کو مختلف اقسام کے گن سکھائے جو کہ طلباء کی زندگی میں کام آسکتے ہیں۔اس موقع پر اسکاوٹ کیمپ کے طور طریقے۔حلف برداری۔اخلاقیات۔گانٹھ باندھنا۔پھانس بنانا۔کیمپ و ٹینٹ کھڑا کرنا۔فرسٹ ایڈ علاج۔ہنگامی حالات سے نپٹنا۔بغیر برتن کھانا بنانا سمیت کئی اہم گن سکھائے گئے۔طلباء کے ذریعہ کل 48 ٹینٹ بنائے گئے اور بغیر برتن کے کھانا بنا کر کھلایا گیا۔
پروگرام کے کنوینر و سر سید احمد انٹر کالج کے پرنسپل شاہد نعیم نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ششر کمار یادو۔رضوان خان غوری۔کرشن موہن یادو۔محمد عتیق صدیقی۔محمد یاسر۔ارشد علی سمیت کئی مخصوص مو معروف شخصیات و عوام موجود تھے۔