Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 2, 2018

کچھ اہم خبریں۔

" آج کی اہم خبریں "
خصوصی نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی نے راج گھاٹ پر باپو کو پیش کی خراج عقیدت
واضح ہوکہ 2 اکتوبر 2018 کو مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیداٸش تھا ملک اور بیرون ملک میں بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی گٸ اس موقع پر ملک کے کٸ جگہوں پر مختلف طرح کے پروگرام بھی پیش کۓ گۓ واضح ہوکہ راشٹر پتی بھون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے  صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کو سوچھتا اعزاز سے بھی نوازا
----------------------------------------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کولکاتہ میں بم دھماکہ 10 افراد زخمی ایک کی موت
مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ سے  متصل دمدم تھانہ علاقہ کے نگر بازار کے قاضی پاڑہ علاقہ میں بم دھماکہ ہونے سے 10 افراد زخمی ہوگۓ جبکہ ایک شخص کی علاج کے درمیان موت ہوگٸ ابھی بھی زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتاٸ جارہی ہے پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے
---------------------------------------۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اڑیسا میں گاندھی جینتی کے موقع پر بڑا حادثہ
اڑیسا کے پارادی میں گاندھی جینتی کو موقع پر ایک پروگرام کے دوران سمندر میں تین طالب علم ڈوب گۓ  جبکہ ان میں سے دو کو بچالیا گیا اور ایک لاپتہ ہوگیا
----------------------------------------
دہلی سرحد پر کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ درجنوں کسان زخمی!
ہریدوار سے 9 دن پہلے اپنی مانگ کو لیکر روانہ ہوۓ کسانوں کا قافلہ دہلی سرحد پر پہونچا تبھی پولیس نے ان کو روک دیا حالانکہ ہزاروں کسان بیریکٹنگ توڑ کر دہلی میں داخل ہوگۓ جبکہ پولیس نے ان کو روکنے کے لۓ آنسو گیس اور لاٹھی چارج بھی کیا بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے کسانوں کی 7مانگ کو مان لیا ہے جبکہ کچھ مانگ ابھی بھی باقی ہے
----------------------------------------
اترپردیش کے اعظم گڈھ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی تاریخ میں ہوٸ تبدیلی
اعظم گڈھ کے صدر پور برولی پھولپور میں 12 اکتوبر سے سہ روزہ تبلیغی اجتماع منعقد ہونا تھا لیکن درگا پوجا کیوجہ سے انتظامیہ نے اس اجتماع کو موخر کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد منگل کو ایک وفد نے ضلع ڈی ایم سے ملاقات کی اور 26,27,28 کو اجتماع منعقد کرنے کی بات پیش کی جس کو ڈی ایم اور ایس پی نے قبول کرلیا جس کے بعد اب یہ اجتماع 26,27,28 اکتوبر کو منعقد ہوگا
----------------------------------------
مدھیہ پردیش میں دادا نے اپنی پوتی ہی کو فروخت کیا
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا علاقہ میں کلیوگی نام کے ایک شخص نے اپنی پوتی کو 70 ہزار روپیہ میں فروخت کردیا جانکاری ملنے کے بعد انتظامیہ نے خریدار ٹیم کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم دادا فرار ہوگیا
---------------------------------------
ملک کی آزادی کے لۓ گاندھی  کا عدم تشدد کا فلسفہ ساری دنیا کے لۓ رول ماڈل پروفیسر ایم ایچ بیگ 
گاندھی جی کی یوم پیداٸش پر علی گڈھ مسلم یونیورسٹی اور اس سے منسلک تمام اداروں میں حسب سابق مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اے ایم یو پرو واٸس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے مولانا آزاد لاٸبریری کے مرکزی ہال میں لگی ” گاندھی نماٸش “ کا افتتاح کیا اس موقع پر طلبہ اور غیر تدریسی عملہ کے اراکین کو قربانی کے جذبہ سے کام کرنے کے علاوہ ” سوچھتا “ قاٸم رکھنے کا حلف دلایا
----------------------------------------
باغپت میں درجنوں لوگوں نے کیا تبدیلٸ مذھب
باغپت ضلع کے خفا چھپرولی تھانہ کے بدرکھا گاٶں کے رہنے والے مسلم خاندان کے 20 لوگوں میں سے 13 لوگ نے پوجا پاٹھ کرکے ہندومذھب کو اختیار کرلیا ہے