Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 27, 2018

جونپور۔بے قابو کار ، درخت سے ٹکرائی۔ایک شخص کی موت۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سکرارا تھانہ حلقہ کے اراوابازارکے قریب لکھنؤ سے وارانسی جارہی کار درخت سے ٹکرائی گئی جس کے سبب میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ اس پر سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کردیا۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق چندولی ضلع کے سیدراجا رہائشی دنیش اگرہری 26ولد منگلا پرساد اور ان کے چچیرے بھائی روہن اگرہری 25 ولدگورکھناتھ اور ساتھی سارتھک سیٹھ 27ولد رتن سیٹھ لکھنؤ سے اپنی گاڑی سے چندولی واپس گھر جا رہے تھے۔ وہ مچھلی شہر۔مڑیاہوں شاہراہ پر واقع سکرارا تھانہ کے مذکورہ بازار کے قریب پہنچے تھے کہ آگے جا رہی ٹرک کو اورٹیک کرنے میں کار بے قابو ہو گئی اور شاہراہ کنارے واقع درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں کار میں سوار دنیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دونوں شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی کو ایمبولنس کی مدد سے مچھلی شہر صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دنیش کو مردہ قرار دیتے ہوئے دونوں زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔