Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 22, 2018

جونپور۔پک اپ کی ٹکر زے نوجوان طالب علم زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے رام پور خاص گاؤں کے قریب مرزاپور شاہراہ پر اسکول سے گھر جا رہے سائیکل سوار طالب علم کو نشے میں دھت پک ڈرائیور نے دھکہ مار دیا جس کے سبب  طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔پک اپ ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی اشوک کا 9سالہ بیٹا ابھیشیک مقامی ددرا بائی پاس کے قریب واقع مدر زبیدہ اسکول میں درجہ4کا طالب علم ہے۔پیر کے روز وہ گھر سے سائیکل سے اسکول گیا تھا جہاں سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی مذکورہ شاہراہ کے قریب پہنچا سامنے سے آرہی تیز رفطار پک اپ نے سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں طالب علم شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پک اپ ڈرائیور کو پکڑ لیا جو شراب کے نشے میں دھت تھا۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی طالب علم کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پک اپ کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔