Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

فلمی خبریں۔۔سوہا علی کا مختصر تعارف

فلمی خبریں۔
خصوصی نمائندہ صدائے وقت۔. . .  بمنئ سے۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . .. . . . . . . . . 
سوہا علی خاں۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ چالیس برس کی ہو گئیں۔ان کی پیدائش 4 اکتوبر 1978 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ان کے والد نواب منصور علی خاں کرکٹر تھے اور والدہ والدہ شرمیلا ٹیگور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں ۔سوہا کی ابتدائی تعلیم دہلی ہوئی اور اعلیٰ تعلیم آکسورڈ یونیورسٹی لندن میں ہوئی جہاں سے انھوں نے تاریخ میں گریجوویشن کیا ار و ماسٹر ڈگری  اسکول آف ایکونامکس سے حاصل کی۔
سوہان نے اپنا فلمی کیریئر 2004 میں فلم " دل مانگے مور " سے کیا جس میں شاہد کپور ان کے ہیرو تھے۔اس کے بعد انھوں نے رنگ دے بسنتی کی جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔اس کے بعد فلم کھویا کھویا چاند میں نظر آیئں حالانکہ فلم زیادہ نہیں چلی مگر ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔
2015 میں سوہا نے کنال کھیمو سے شادی کرلی۔وہ ایک کتاب کی مصنفہ بھی ہیں۔انھوں نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک کل 30 فلمیں کر چکی ہیں۔ان فلموں میں شادی نمبر ون،دل کبڈی۔ڈبل نائن(99)۔صاحب بیوی گینگیسٹر،گھائل ونس اگین وغیرہ فلمیں شامل ہیں۔