Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

ممتاز افسانہ و ناول نگار ہدم شری قاضی عبدالستار نہیں رہے۔

دہلی۔ صدائے وقت۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ممتاز افسانہ نگار اور ناول نویس، پدم شری جناب قاضی عبد الستار بھی اللہ کوپیارےہوگیے۔وہ 87 سال کے تھے اور دہلی کے ایک اسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔
قاضی عبدالستار 8 فروری 1933 میں ضلع سیتا پور میں پیدا ہوئے ۔ان کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی۔وہ مسلم یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ان کو حکومت ہند کی جانب سے 1991 میں پدم شری کا خطاب ملا ۔۔ اس وقت ان کی عمر صرف 40 سال تھی اور پدم شری پانے والوں میں سب سے کم عمر تھے۔ان کی اردو کی خدمات نا اقبل فراموش ہیں۔وہ بیک وقت اردو کے ناول نگار، افسانہ نویس خاص طور پر مختصر افسانے بہت مقبول ہوئے۔کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ان کے ناول اور افسانے بہت مقبول ہوئے ۔
غالب ، داراشکوہ، حضرت جان، خالد بن ولید اور صلاح الدین ایوبی آپ کی اہم اور قابلِ قدر تصنیفات ہیں ۔
ان کے انتقال سے ادبی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔اس سانحہ انتقال سے ادبی دنیا میں سوگ کی لہر ہے۔