Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

اعظم گڑھ۔ضلع کے سینیر لیڈر احسان خان کی پریس کانفرنس۔اکھیلیش یادو پر لگایا قتل کی دھمکی کا الزام۔درج کرایا ایف آئی آر۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
ضلع کے سینیر لیڈر کاینگریس کے ٹکٹ پر سابق لوک سبھا امیدوار اور سماجوادی چھوڑ کر شیوپال یادو کا ہاتھ تھامنے والے احسان احمد خان نے کوٹ محلہ واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ان کا قتل کروانا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں شہر کوتوالی میں ایک ایف آئی آر درج کرایا ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ جب اکھلیش یادو ، مسلم، دلت و یادو مخالف ذہنیت کی پول کھولنی شروع کی تو ان کے معقول سوالوں کا جواب دینے کے بجائے سابق وزیر اعلیٰ نے ان کو راستے سے ہٹانے کا ہی پلان بنا لیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ یو ٹیوب کے ذریعہ اٹاوہ کے رہنے والے رویندر یادو جو خود کو اکھیلیش یادو کے ماما بتاتے ہیں نے ان کو گالی گلوج کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
رویندر یادو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکھلیش یادو جیسے طاقتور انسان کے خلاف کچھ کہے تو جان سے مار دئیے جاو گے۔یہ اکھلیش یادو کا حکم ہے۔احسان خان نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو اس کے ذمے دار اکھلیش یادو ہوں گے انھوں نے اس سلسلے میں رویندر یادو اور اکھیلیش یادو کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دیا ہے۔
اس پریس کانفرنس کے ذریعہ احسان خان نے مختلف مسائل کو اٹھا کر اکھیلیش یادو کو دلت ، مسلم، و پسماندہ سماج کا مخالف اور بی جے پی و آر ایس ایس کو بڑھا وا دینے کا الزام عائد کیا۔