Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 5, 2018

بچی سے ریپ کے معاملے میں نشانہ بن رہے ہیں شمالی ہند کے لوگ۔

گجرات۔۔احمد آباد۔ صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
14 ماہ کی بچی کے ساتھ ہوئے زنا کے معاملے کو لیکر چل رہے مظاہرے پر تشدد ہو گئے ہیں۔یو پی اور بہار کے لوگوں کو بطور خاص نشانہ بنایا جارہا ہے۔پولیس نے کئی ایسے معاملات درج کئے جس میں یو پی کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔احمد آباد کے چاند لونڈیا علاقے میں نارتھ انڈین کی دکانوں پر ٹھاکر سماج کے لوگوں نے حملہ کردیا۔اس سے ہندی بولنے والوں میں ڈر اور دہشت کا ماحول ہے۔لوگوں نے اپنے کام دھندے پر جانا بند کر دیا۔ٹھاکر سینا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی ہند کے لوگوں کو ریاست سے باہر نکالا جائے گا۔کئی جگہوں پر دکانوں اور گاڑیوں پر آگ زنی کی خبریں ہیں۔
واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ 28 ستمبر کو ایک بہاری مزدور رویندر کمار نے ایک 14 ماہ کی بچی سے ریپ کر دیا تھا۔اسی معاملے کو لیکر گجرات میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔یوپی اور بہار کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ٹھاکر سینا نے گجراتیوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی شمالی ہند کے افراد کو نوکری نہ دیں۔ ان لوگوں نے کہا کہ اب یہاں کی انڈسٹریل یونٹ کسی باہری مزدور کو کام پر نہ رکھے بلکہ مقامی مزدور رکھیں۔
یہ احتجاجی مظاہرے گجرات کے کئی شہروں میں پھیل گئے ہیں ۔ان پر تشدد مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئیے پولیس کو کئی جگہوں پر لاٹھی چارج و آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔