Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 21, 2018

مورتی وسرجن( سیراب) کے دوران شر پسندوں کی ہنگامہ آرائی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں ہفتہ کی دیر شام مورتی سیرانے کے دوران معمولی بات پر شرپسندوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔اس دوران جہاں نصف درجن ٹھیلے پلٹ دیا گیاوہیں درجن بھر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیا گیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے نصف درجن شرپسندوں کو حراست میں لینے کے بعد کافی مشقت کے بعد کمیٹیوں کو مناکر مورتی کا وسرجن کرایا۔پولیس نے معاملے میں چار نامزد سمیت درجنوں نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ علاقے کے گونولی گاؤں میں نصب مورتی کو سیرانے کے لئے ڈی جے کے ساتھ گومتی ندی کے کنارے بنے عارضی تالاب میں لے جا رہے تھے کہ جیسے ہی مقامی بازار میں پہنچے اسی درمیان ایک ٹھیلے سے گاڑی ٹکرا گئی۔اسی بات کو لے کر کہا سنی ہونے لگی اوربات اتنی بڑھ گئی کہ شرپسندوں نے اشوک سونکر، گلاب سونکر، رام سونکر کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے نصف درجن ٹھیلوں کو پلٹنے کے ساتھ ہی روڈویزسمیت کئی گاڑیوں کے شیشے توڑنے کے ساتھ ہی مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگے۔بس میں سوار مسافروں میں شیشہ توڑے جانے کے دوران خواتین شور مچانے لگی جس پر بازار کے درجنوں لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے ہی نصف درجن لوگوں کو حراست میں لے لیا۔بازار رہائشی شری رام سونکر کی تحریر پر پولیس نے چار نامزد سمیت درجنوں نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔