Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 21, 2018

ایڈیٹر منڈل جونپور کا انتخابی عمل۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایڈیٹر منڈل جونپور کا انتخابی عمل اتوار کو کلکٹریٹ احاطے میں واقع کمیونٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔جس میں سرپرست ساجد حمید کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی بنائی گئی۔ جس میں مسٹر حمید اور کیلاش ناتھ، ڈاکٹر برجیش یدونشی، تربھون ناتھ اپادھیائے، محرم علی شامل رہے۔ صدر کے عہدے کے دعویدار سبکدوش ہونے والے صدر جے پرکاش مشرا اور راکیش کانت پانڈے رہے۔ انتخابی کمیٹی کے اراکین کے صلاح مشورے کے نتیجے کے مطابق راکیش کانت پانڈے کو صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ اس پر موجود ساتھیوں نے مسٹر پانڈے کی گلپوشی کر استقبال کیا، ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی نے فی الحال سیکرٹری جنرل رہے رام جی جیسوال کو دوبارہ جنرل سکریٹری اور تربھون ناتھ اپادھیائے کو خزانچی نامزد کیاجس پر سب نے مبارکباد دی۔ اس موقع پر جے پرکاش مشرا، وجے پرکاس مشرا، آدرش کمار، وریندر گپتا، محرم علی، سردار جوگندر سنگھ، مہدی حسین رضوی، سباش چندر پانڈے، ڈاکٹر انل دوبے آزاد، ڈاکٹر برجیش، شیلندر یادو، سنجے شریواستو، ڈاکٹر یشونت گپتا، اروند پٹیل، ارون یادو، سورج ساہو، شمبھو سنگھ، اجے پرتاپ پال، چھوٹے لال سنگھ، محمد رؤف خان، منگلا پرساد تیواری، ششی کانت موریہ، وریندر مشرا، ارون سنگھ، سید نوشاد علی، اجیت سونی، وکاس سونی، چندر موہن، انل گوتم سمیت تمام ایڈیٹر موجود رہے۔