Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

ووٹر لسٹ کی درستگی کا کام آخری مراحل میں۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ڈپٹی ضلع الیکشن افسر آرپی مشرا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق  تاریخ یکم جنوری2019 کی بنیاد پر اسمبلی حلقوں کی ووٹر فہرست خصوصی مختصر نظرثانی کے تحت 31 اکتوبر تک بوتھ لیول اہلکاروں کی جانب سے ووٹر فہرست کا گھر گھر توثیقی کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 28 اکتوبر کو آخری بار خصوصی مہم کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد ہے کہ سبھی بالغ شہری جن کے نام ووٹر فہرست میں درج  نہیں ہے ان کے نام درج کئے جائیں اور ووٹر فہرست میں درج نام، پتہ، عمر اور دیگر اندراجات میں موجود غلطیوں وغیرہ کو دور کر غلطی سے پاک ووٹر فہرست تیار کی جائے۔ بوتھ لیول اہلکاروں کی جانب سے ووٹر فہرست کے گھر گھر سروے کے دوران اگر کسی شخص جس کی عمر یکم جنوری 2019 کو 18 سال مکمل ہو گی اور ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہے، تو ان سے فارم6 بھروائے جانے کا کام بھی کیا جائے گا اور ثبوت کے طور پر پیدائش سرٹیفکیٹ اور رہائش سرٹیفکیٹ بھی بی ایل او کے زریعے سے حاصل کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو فارم6 کی رسید فراہم کرانا لازمی ہے۔