صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مورخہ 25 نومبر کو اپنے ریڈیو پروگرام " من کی بات" کا 50 واں ایپی سوڈ کیا جسکو ریڈیو اور ٹی وی کے سبھی اسٹیشنوں نے نشر کیا۔اپنے من کی بات کے پروگرام کے سلور جبلی کے ایپی سوڈ میں وزیر اعظم نے ریڈیو کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ ریڈیو کی برابری کوئی نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ جب میں نے یہ پروگرام شروع کیا تھا تبھی میں نے طے کر لیا تھا کہ اس پروگرام میں نہ تو سیاست ہوگی، نہ اس میں سرکار کی واہ واہی اور نہ اس میں کوئی مودی۔اور میرے اس عہد کو نبھانے کے لئیے عوام کا بہت تعاون رہا۔انھوں نے اپنے 50 ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ ریڈیو کا رشتہ سیدھے عوام سے ہے۔یہ نشر واشاعت کی بہت بڑی طاقت ہے۔اس پروگرام سے عوام میں مثبت سوچ پیدا ہوئی ہے۔اس سے عوامی تحریک کو طاقت ملی ہے۔اس لئیے ریڈیو کی کوئی برابری نہیں کر سکتا۔
متفرق
Sunday, November 25, 2018
مودی نے 50 ویں بار ریڈیو سے کی " من کی بات۔
Author Details
www.sadaewaqt.com