جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
افادہ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے شاہی قلعہ روڈ واقع ایک میرج ہال میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا جس میں دو غریب کنبہ کی لڑکیوں کی شادی فاؤنڈیشن کی جانب سے کرائی گئی۔
مولانا وسیم احمد شیروانی نے نکاح پڑھانے کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کی یہ کوشش کی ایک دن غریب بچیوں کیلئے کافی مفید ثابت ہوگی۔ مسلسل دوسرے سال اجتماعی نکاح کراکر فاؤنڈیشن مسلم سماج کو بیدار کر رہی ہے۔ فاؤنڈیشن کے صدر تابش اختر نے کہا اللہ نے چاہا تو آئندہ سال یہ ادارہ اس کام کو بڑے پیمانے پر کرے گا جس میں زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے گا۔ غریب لڑکیوں اور لڑکوں کو دعائیں دینے والوں میں اہم طور پر شیخ صلاح الدین دیدارگنج، حاجی وسیم احمد، پرویز اسحاق انصاری، ڈاکٹر بادشاہ،انجم، ارشاد منصوری، رخسار احمد، جاوید عظیم، صدام حسین، حنیف جونپوری، مولانا ظہیر احمد فلاحی، عتیق احمد، عارف حبیب، شہاب الدین راعین، تنویر گڈو، محمد نازش، شاہد انصاری، عبید اختر، اعجاز احمد، شکیل راعین وغیرہ رہے۔ اس سال دو شادی میں پہلا جوڑا شکرانہ بانو اور محمد آصف اور دسرا افسانہ خاتون اور محمد مفید رہا۔ ادارے کے جنرل سیکرٹری ظفر مسعود نے سبھی لوگوں کے تعاؤن کیلئے شکریہ ادا کیا۔اس موقع ہر دونوں شادی شدہ جوڑوں کو دعاؤں کے ساتھ جہیز کے طور پر ضروری سامان بھی دے کر وداعی دی گئی۔
متفرق
Monday, November 26, 2018
جونپور۔افادہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادی کا انعقاد۔
Author Details
www.sadaewaqt.com