جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
حضرت محمد صاحبؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؓکی ولادت کی یاد میں 17 ربیع الاول کو جامعہ امام جعفر صادق میں جشن رسالت و امامت کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ملک کے مشہور شاعروں اور علماء نے شرکت کر ان کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
شیعہ عالم دین مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے لغوی معنی حضرت محمد صاحبؐ کے پیدائش کی خوشی ہے، یعنی مسلمان اپنے نبیؐ کی سالگرہ کے لئے عید میلادالنبیؐ کے طور پر منانے لگے ہیں۔ دراصل حضرت محمدؐ کی سالگرہ کو عید کے طور میں منانے کا مقصد یہ ہے کہ انہوں نے جو پوری انسانیت کے لئے پیغام دیئے ہیں اس کو عام کرنا۔ ساتھ ہی اسلام کے ماننے والے اپنے فرائض کا تعین کریں کہ کیا آج مسلمان ان اصولوں کو اپنا کر زندگی بسر کر رہا ہے۔
شیعہ جاگرن منچ کے صدر مولانا حسن مہدی نے کہا کہ انسانی اقدار کی حفاظت ہی اسلام کی شناخت ہے،اسلام کی بنیاد دو چیزوں پر ہے جس میں اول قرآن شریف ہے، جو اللہ کی جانب سے پوری انسانیت کے لئے رہنما ہے اور دوسرا حدیث ہے، جو حضرت محمد صاحبؐ نے اسلام مذہب کے ماننے والوں کو پوری زندگی انسانی بنیاد پر رہنے کے لئے بتایا۔مولانا فضل ممتاز نے کہا کہ اسلام مذہب میں اس بات کی وکالت کی گئی ہے کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت کی حفاظت ہے۔ انسانی اقدار کی حفاظت ہی اسلام کی شناخت ہے۔ اگر کوئی مسلمان قرآن اور حدیث کے بتائے ہوئے راستے سے مختلف ہے، تو وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔ لہذا اسلام میں حضرت محمد صاحبؐ کے زندگی اور طرز عمل کو اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جسے سنت کہتے ہیں۔اس موقع پر مولانا احمد عباس، مولانا دلشاد خان، مولانا رضا عباس، مولانا آصف عباس، مولانا باقر رضا خان، مولانا ظفر،عاقف حسینی، قاصد حسین، مشران جعفری، افسر انمول، پربھاش موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
متفرق
Monday, November 26, 2018
جونپور۔جشن رسالت و امامت کا انعقاد۔
Author Details
www.sadaewaqt.com