جون پور اتر پردیش ۔(نماِندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وویکانند مرکزی لائبریری میں پیر کو تین روزہ کتاب میلے کا آغاز ہوا۔ کتاب میلے میں ملک کے 42 اشاعتی ادارے کتابوں کے ساتھ آئے۔
افتتاحی اجلاس میں الہ آباد یونیورسٹی کے لائبریرین بی کے سنگھ نے کہا مواصلات انقلاب کے اس دور میں لوگوں میں کتابوں کو پڑھنے کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے۔ اشاعت اور تعلیم کے میدان سے وابستہ لوگوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ قارئین کو بہتر کتابیں دستیاب کریں۔ صدارتی خطاب میں ٹریننگ اور پلیس مینٹ سیل کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجن پرکاش نے کہا کہ طالب علم کتابوں کو بہترین دوست بنائیں۔رجسٹرار سجیت کمار جیسوال نے کتابوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔فنانس افسر ایم کے سنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو بہترکتابیں فراہم کرنے میں ہمیشہ آگے رہے گا۔استقبالیہ تقریر پروفیسر مانس پانڈے نے دیا اور شکریہ ادا ڈاکٹر آشوتوش سنگھ نے کیا۔ کتاب میلے میں ڈی ایس بکس، ایس چاند، ہمالیہ پبلیکیشن، سیز، آکسفورڈ، نیو ایج،پیرشن، اسپرنگر سمیت تمام پبلشر آئے۔ پرنٹ کے علاوہ، ای بک اور میگزین کے پبلشرز نے بھی میلے میں حصہ لیا۔ اس موقع پرفیسر بی ڈی شرما، پرفیسر راجیش شرما، پرفیسر رامنارائن، پروفیسر اے کے شریواستو، ڈاکٹر منوج مشرا، ڈاکٹر دگوجے سنگھ راٹھور، ڈاکٹر رشی کیش، ڈاکٹر منیش گپتا، ڈاکٹر اودھ بہاری سنگھ، ڈاکٹر سنیل کمار وغیرہ موجود رہے۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر ودھوت مل نے ادا کیا۔
متفرق
Monday, November 26, 2018
جونپور۔پوروانچل یونیورسٹی میں سہ روزہ کتابی میلہ کا آغاز۔
Author Details
www.sadaewaqt.com