جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھٹہن تھانہ حلقہ کے گجیندر پور گاؤں میں قتل کر پھینکی گئی نوجوان کی لاش کے معاملے میں پولیس نے 24گھنٹے میں خلاصہ کر دیا۔نوجوان کا قتل اس کے بڑے بھائی نے ہی کیا تھا جس کی وجہ مقتول کا اپنی بھابھی سے ناجائز تعلق بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
واضع ہو کہ مذکورہ گاؤں رہائشی پنواسی 20ولد موہن کی لاش گزشتہ روز اس کے کھیت میں خون آلودہ حالت میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی تھی۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کی تو پورے معاملے میں آشنائی کی بات روشنی میں آئی۔ادھر جانچ کے دوران ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم بھی مقتول کے بھائی کی طرف اشارہ کر رہی تھی جس پر پولیس نے دیر شب مقتول کے بڑے بھائی بالادین کو حراست میں لیکر سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کرنے کی بات قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی سنیتا کا کافی دنوں سے مقتول سے ناجائز تعلق تھے۔قتل کی رات وہ گاؤں میں بیٹھ کر شراب نوشی کے بعد دیر شب جب گھر پہنچا تو اس نے بیوی کو چھوٹے بھائی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اور وہیں پر اسے پکڑ کر کھیت میں لے گیا جہاں پتھر سے سر پر حملہ کر دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے معاملے میں مقتول کے بھائی کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔
متفرق
Wednesday, November 14, 2018
جونپور۔بھائی نے بھائی کا کیا قتل۔
Author Details
www.sadaewaqt.com