جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شاہ گنج قصبہ کے ایک تاجر کے زریعے غیر قانونی طریقے سے ڈی سی ایم پر لاد کر امبیڈکر نگر بھیجی جارہی پلاسٹک بیگ کو دیر شام حراست میں لے لیا جس سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک کا کاروبار کرنے والے تاجروں میں افرا تفری مچ گئی۔حالانکہ جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے ہوئے پولیس نے مشتبہ حالت میں ڈی سی ایم کو کوتوالی لانے کے بجائے چھوڑ دیا جس سے قصبہ میں پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق مقامی قصبہ کے ایک بیوپاری کے زریعے ڈی سی ایم نمبریوپی45ٹی 4962پر پلاسٹک کے جھولے لاد کر امبیڈکر نگر بھیجا رہا تھا۔ٹرک کے روانہ ہوتے ہی مخبر نے معاملے کی اطلاع گست کر پولیس اہلکاروں کو دی تو پولیس نے ٹرک کو فیض آباد روڈ سے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ٹرک میں کل26بوریاں لدی ہوئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک بیگ کا کاروبار کرنے والے بیوپاریوں میں افرا تفری مچ گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میڈیا کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن لوگ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب پولیس نے ٹرک کو کوتوالی لاکر کاروائی کرنے کے بجائے پیسوں کا لین دین کر سمجھوتہ کر لیا اور ٹرک کو چھوڑ دیا۔اس ضمن میں جب کوتوال جے پرکاس سنگھ نے معلومات حاصل کی گئی تو انھوں نے پورے معاملے سے انجان رہنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے زریعے معاملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کے بعد کاروائی کی جائے گی۔
متفرق
Wednesday, November 14, 2018
جونپور۔ممنوع غیر قانونی پلاسٹک تھیلیوں سے لدی پک اپ پولیس حراست میں۔
Author Details
www.sadaewaqt.com