Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 21, 2018

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں۔(صدائے وقت ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . 
حکومت نے کیا اعتراف

نوٹ بندی کے دو سال مکمل ہونے کے بعد حکومت نے اب یہ اعتراف کرلیا ہے کہ نوٹ بندی سے کسانوں اور غریبوں کا نقصان ہوا ہے وزارت زراعت نے کسانوں پر برا اثر پڑنے والا قدم بتایا!
----------------------------------
ایودھیا میں دھرم سبھا25کو

  25 نومبر2018 کو شیوسینا سمیت کٸ سخت گیر ہندو مذھبی تنظیمیں اورپارٹیاں جمع ہوکرملک کےحالات کوکشیدہ کرنےپرآمادہ ہیں ۔ مسلم پرسنل لابورڈکےسکریٹری ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ دھرم کی آڑمیں چناٶی فاٸدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے
----------------------------------------
کشمیر میں حکومت سازی کی کوشس

کشمیر میں گورنر راج نافذ کوختم کۓجانےکےسلسلےمیں اب پی ڈی پی ، کانگریس ، اور نیشنل کانفرنس نے مل کرعظیم اتحاد بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔
----------------------------------------
   مزدوروں کوکارنےکچلا

حصار دہلی روڈ پر واقع جندل پل پر سڑک بنانے والے مزدوروں کو ایک تیز رفتار کار نے کچل ڈالاجس میں 5 لوگوں کی جاۓوقوع پر موت ہوگئی اور 9افراد شدیدطورپر زخمی ہوگئے
----------------------------------------
23 نومبر سے تین دنوں کے لۓ  بینک بند

23نومبرسے تین دن کے لۓ بینک بند رہیں گے کیونکہ جمعہ کو گنگا اسنان اور گرو نانک سالگرہ کے موقع پر چھٹی رہے گی جبکہ سنیچر کو مہینہ کو چوتھا سنیچر ہونے کیوجہ سے بینک بندرہےگااوراگلےروزسنڈےکی تعطیل رہےگی۔