Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

جونپور۔۔لائنس کلب کی جانب سے ٹیکہ کاری بیداری پروگرام کا انعقاد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
خسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم کے تحت شہر میں بیداری کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بیداری کیلئے لائنس کلب نے پرائمری اسکول راجے پور سوندھی بلاک میں بیداری اور ٹیکہ کاری پروگرام منعقد کیا گیا جہاں بچوں کو بلاک مرکز کی ٹیم کی جانب سے ویکسین لگایاگیا اور علاقے کے لوگوں کو ویکسین کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔کیمپ میں ٹیکہ کاری کے بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا گیا۔
ادارے صدر اشوک موریہ نے آئے ہوئے لوگو کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ مزلس روبیلا بیماری کو لائنس کلب انٹرنیشنل نے جڑ سے ختم کرنے کے لئے بانی اور یونیسیف۔ڈبلوایچ او کے ساتھ مل کراس مہم میں پوری دنیا بھر میں تعاون کررہے ہیں۔ اسی کے تحت قومی صحت مشن کی قیادت میں ہندوستان میں یہ ویکسینیشن شروع ہوا اور 26 نومبر سے جونپور میں ویکسینیشن مہم شروع ہوا ہے، تو تمام والدین کی ذمہ داری ہے کہ 9 ماہ سے 15 سال تک کے اپنے بچوں کو خسرہ روبیلا ویکسین ضرور لگوائیں۔پروگرام کے کنوینرسید محمد مصطفی نے کہا کہ خسرہ روبیلا ایک بیماری اور مہلک مرض ہے جس سے بیمار بچوں سے دوسرے بچے کو پھیلتا ہے۔ اس میں بچوں میں سنگین غذائیت، دست، نمونیا اور دماغ کے بخار بھی ہوسکتا ہے۔ بیمار بچے کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دانے، ناک بہنا،، آنکھ میں انفکشن وغیرہ ہوتا ہے۔ حاملہ خاتون میں روبیلا انفیکشن سے نوزائیدہ بچے میں پیدائشی نابینا، بہرا پن اور دل میں سراخ جیسی شدید بیماری ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر چھتیج شرما نے بتایا کہ اگر بچوں کو پہلے خسرہ یا ایم آر کا ٹیکہ لگا ہوا ہے تب بھی اس کو اس مہم کے دوران ایک اضافی ایم آر کا ٹیکہ ضرور لگوائے۔ یہ مہم 26 نومبر سے شروع ہو چکی ہے جس کے تحت خسرہ روبیلا کا ٹیکہ اسکولوں، اسپتالوں، انگن باڑی مراکزوں میں مفت لگایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سوندی بلاک کے ڈاکٹر جے پی پانڈے،سپروائزر وجے کمار، فارماسسٹ شترگھن موریہ، پربھاکر اپادھیائے، وجے بہادر یادو، ہیم لتا، محمد سمر، پرینکا سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔