Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 16, 2018

وسیم رضوی کا میڈیا کی سرخیوں میں رہنے کا شوق۔


دیوبند ۔ ۔نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اپنے متنازعہ بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنےوالے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے اس مرتبہ دیوبند کو نشانہ بنایا ہے تو علماء اور دانشوروں نے ان کے بیان کو سر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کا استعمال حکومت کے ذریعہ ملک صوبہ کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے کیاجارہاہے،جبکہ کوئی بھی طبقہ انہیں اہمیت نہیں دیتاہے۔دیوبند اسمبلی انتخابات کے بعد دیوبند کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کرنے والے ممبر اسمبلی برجیش سنگھ کے مطالبہ کو اب شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے آگے بڑھایا۔
اتنا ہی نہیں انہوں نے دیوبند کو دہشت گرد اورآتنک کا چہرہ ہونے کا الزام لگایاہے۔ اس بابت دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولانااحمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کہ وسیم رضوی کو صرف میڈیا کی سرخیوں میں رہنے کا شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضوی گزشتہ کئی سالوں سے شیعہ بورڈ کے چیئرمین ہے اور ابھی تک ایک بھی ایسا کام نہیں کر سکے جس سے شیعہ وقف بورڈ میں ہی انہیں یاد رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ رضوی کوشگوفہ بازی کا کافی شوق جسے وہ مسلسل کررہے ہیں اسلئے ایسے لوگوں کے باتوں توجہ نہ دینا ہی بہتر ہے ان کا یہ مطالبہ انتہائی احمقانہ ہے۔ جمعیۃ علماء ہندکے قومی خازن مولانا حسیب صدیقی نے کہا کہ وسیم رضوی کو خود بتانا چاہئے کہ دیوبند کاکیا نام رکھا جائے ؟۔ انہوں نے کہا کہ رضوی کو ملک کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،وہ صرف ایک مہرہ بھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کی زبان بولنے والے رضوی اپنی کرسی بچانے کے لئے اس طرح کے زبانی ہتھکنڈوںکااستعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں دیوبند اپنے بھائی چارہ ،امن و شانتی اور اسلامی تعلیمات کے لئے جانا جاتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ رضوی کابیان دینے کے بجائے دیوبند کے لگائے گئے الزمات کو ثابت کرنا چاہئے اور بتاناچاہئے کہ یہاں کب کونسا دہشت گردانہ واقعہ رونما ہواہے۔ اس بابت ممتاز قلمکار مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ رضوی اپنا کوئی ایسا کام بتائیں جس سے ملک وملت کا کوئی بھلا ہواہو۔ انہوں نے کہا کہ جس دن وسیم رضوی اپنی ہی قوم کی بھلائی کے لئے کوئی ایک کام کردیں گے تو اسی دن ان کی شیعہ وقف بورڈ سے چھٹی ہو جائے گی کیونکہ ان کا استعمال قوم میں انتشار پیدا کرنے اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جارہا ہے، اسلئے وہ خود کو بچانے اور مسلم مخالف طاقتوں کو خوش کرنے کے لئے بیان بازی کرکے اپنا الوّ سیدھا کررہے ہیں۔کتب خانہ حسینیہ کے ڈائریکٹر مولاناقدرالزماں قاسمی کیرانوی نے کہا کہ وسیم رضوی کو خود بتانا چاہئے کہ دیوبند کاکیا نام رکھا جائے ؟۔
انہوں نے کہا کہ رضوی کو ملک کے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،وہ صرف ایک مہرہ بھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ کی زبان بولنے والے رضوی اپنی کرسی بچانے کے لئے اس طرح کے زبانی ہتھکنڈوںکااستعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں دیوبند اپنے بھائی چارہ ،امن و شانتی اور اسلامی تعلیمات کے لئے جانا جاتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ رضوی کابیان دینے کے بجائے دیوبند کے لگائے گئے الزمات کو ثابت کرنا چاہئے اور بتاناچاہئے کہ یہاں کب کونسا دہشت گردانہ واقعہ رونما ہواہے۔