Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

نہیں رہے معروف پلے بیک سنگر محمد عزیز۔

صدائے وقت۔ذرائع۔
ممبئ۔۔فلمی دنیا کے معروف پلے بیک سنگر محمد عزیز کا آج مورخہ 27/11/2018 کو قلب کا دورہ پڑنے کیوجہ سے وہ انتقال ہوگیا۔وہ 64 سال کے تھے۔محمد عزیز کلکتہ سے ایک ہروگرام کرکے ممبئی واپس آرہے تھے کہ ممبئی ایر پورٹ پر ان کو دل کا دورہ پڑا ، انھیں فوراً لیلاوتی اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جاں بحق نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کا اعلان کر دیا۔  محمد عزیز فلمی دنیا کے معروف پلے بیک سنگر تھے انھوں نے اپنا کیریئر بنگلہ اور اوڑیا فلموں سے شروع کیا تھا اور 1984 میں مشہور میوزک ڈائرکٹر انو ملک نے انھیں ممبئ بلا کر ہندی فلموں میں چانس دیا۔انھوں نے تقریباً سبھی بڑے فلمی اسٹار کے لئیے گانا گایا۔ان کے کئی ایک نغمے بہت مشہور  و مقبول ہوئے اور آج بھی بڑے شوق سنے جاتے ہیں۔ہندی فلموں کے علاوہ انھوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں بھی گانا گایا جو کافی مقبول ہوئے۔
ان کی موت کی خبر سے فلمی دنیا غمزدہ ہے۔