Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

اہم مختصر خبریں۔

مختصر اہم خبریں ۔۔۔صدائے وقت۔ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
____________________
سپریم کورٹ نےبہارحکومت کو لگاٸ پھٹکار

مظفر شیلٹر ہوم معاملے میں سپریم کورٹ نے بہار حکومت پر پھٹکار لگاتے ہوۓ ریاستی حکومت کو 24 گھنٹے کا حکم دیا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو سمجھتے ہوۓ ایف آٸ آر میں تبدیلی کرے
----------------------------------------
مودی" وزیراعظم کے وقار"کوبرقراررکھیں

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ انھیں عوامی جلسوں میں تقریر کے دوران صبر سے کام لینا چاہیے  اور وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو برقرار رکھیں کیونکہ وہ سبھی ہندوستانی باشندوں کے وزیر اعظم ہیں ان کا رویہ "وزیر اعظم" کے منصب کے مطابق ہونا چاہیٸپے
----------------------------------------
گلاکاٹ کرقتل

راجدھانی دہلی کے چھترپور اسٹیشن کے سامنے ایک مکان میں رہنے والے ایک 24 سال کا لڑکا اور ایک 23 سالہ لڑکی کی لاش ملی،لڑکی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیاگیا تھا جبکہ لڑکے کی موت خودکشی کرنے کے سبب ہوئی ہے پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے
----------------------------------------
ساکشی نے مانگی زیڈ پلس سیکورٹی

بی جے پی کے فائربرانڈ لیڈر رکن پارلیمنٹ ساکشی نےکہاکہ ان کوبم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ ساکشی نے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سےزیڈ پلس زمرے کی سکیورٹی کامطالبہ کیاہے
----------------------------------------
انسانی کھوپڑی کےاسمگلر گرفتار

شمال مشرقی ریلوے کے چھپرا جنکشن پر ریلوے پولیس نے آج سیالدہ ایکسپریس ٹرین سے 50 انسانی کھوپڑی کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیاہے،جسے اترپردیش کے بلیا ضلع سے لایا جا رہا تھا اور بھوٹان کے راستے چین لے جانے کی منصوبہ بندی تھی
----------------------------------------
آگ لگنےسے 6 افراد ہلاک

سوئزرلینڈ کے سولوتھرن قصبے میں ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی زد  میں آکر بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی لوگ بری طرح جھلس گئے۔