جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بدلاپور بلاک حلقہ کے بھولا گاؤں میں پردھان کے زریعے کی گئی مالی بدعنوانی کی شکایت پر انتظامیہ کی کوئی کاروائی نہیں ہونے پر ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ کو جانچ کر رپورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ کی ہدایت ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ٹیم تشکیل کر جانچ کیلئے بدھ کے روز گاؤں میں بھیجا۔ٹیم نے گاؤں میں پہنچ کر ترقیاتی کاموں اور رہائش کی جانچ کیا جس سے گاؤں میں افرا تفری کا ماحول رہا۔
مذکورہ گاؤں رہائشی ایک شکایت کردہ نے وزیر اعلی کے پورٹل پر گاؤں میں ہو رہی بدعنوانی کی شکایت کی تھی جس پر کوئی معقول کاروائی نہیں ہونے پر انھوں نے ہائی کورٹ الہ آباد میں مقدمہ قائم کر جانچ کرانے کی اپیل کی۔مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے جج وویک کمار نے ضلع مجسٹریٹ کو جانچ کر رپورٹ منتقل کرنے ہدایت دی۔ہائی کورٹ کی ہدایت ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری نے ضلع باغ افسر،جے ای آر ای ایس بدلاپور اور سیکریٹری سنگم لال کی ٹیم کو جانچ کیلئے مذکورہ گاؤں میں بھیجا۔ٹیم نے گاؤں میں بدھ کے روز پہنچ کر وزیر اعظم رہائش،جاب کارڈ،کوئیں کی مرمت سمیت دیگر کاموں کی تفصیلی معلومات لیتے ہوئے گاؤں والوں سے پوچھ گچھ کی۔
متفرق
Wednesday, November 28, 2018
Home
Unlabelled
جونپور۔ہائی کورٹ کے حکم پر گرام پردھان کی مالی بدعنوانیوں کی چانچ۔
جونپور۔ہائی کورٹ کے حکم پر گرام پردھان کی مالی بدعنوانیوں کی چانچ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com