جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
جلالپور تھانہ حلقہ کے رام پور سوئری گاؤں میں گزشتہ دیر شب شہ زوروں نے ایک کنبہ کی تین خواتینوں کو جم کر پٹائی کر دی جس میں ایک خاتون حاملہ ہونے کی وجہ سے حالت خراب ہو گئی۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمی خواتینوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے حاملہ خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔پولیس نے معاملے میں دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے دو کنبوں میں کی خواتینوں کے درمیان کسی بات کو لیکر کہا سنی ہو رہی تھی جو شہ زوروں کو ناگوار گزری۔دیر شام مخالف لاٹھی ڈنڈہ لیکر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک کنبہ کی حاملہ مادھوری26،رنجنا24اور ارچنا25زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے موقع سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ادھر حملہ میں زخمی ہوئی حاملہ خاتون کی حالت خراب ہونے لگی جس پر پولیس نے اسے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کراتے ہوئے دیگر خواتینوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔معاملے میں پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
متفرق
Wednesday, November 28, 2018
جونپور۔شہ زوروں نے حاملہ خاتون کی پٹائی کی۔حالت نازک۔ضلع اسپتال ریفر۔
Author Details
www.sadaewaqt.com