Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 28, 2018

جونپور۔ممنوعہ گوشت کے شک میں پک اپ پلٹی۔

جون پور اتر پردیش۔  (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے چھتائی خرد گاؤں میں دیر شب غیر قانونی گوست کو لاد کر جا رہی پک اپ کو گاؤں کے لوگوں نے شق کی بنیاد پر پیچھا کر لیا جس سے گھبرا کر ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔تیز رفطار میں ڈرائیور گاڑی سے کود گیا اور گاڑی سڑ ک کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے پک اپ میں لادے گئے تین بورے میں گوست کو زمین میں دفن کراتے ہوئے ڈرائیور اور گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ قائم کر گاڑی کو قصبہ میں لے لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سرپتہاں تھانہ حلقہ کے پٹی نریندر پور گاؤں کی پک اپ نمبریوپی62بی ٹی0534دن میں فلٹر پانی کی سپلائی کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔گزشتہ دیر گاڑی میں غیر قانونی گوست کو لاد کر کہیں سپلائی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔گاڑی کوتوالی حلقہ کے چھتائی خرد گاؤں سے دیر شب تیز رفطار سے گزری تو مقامی لوگوں کو شق ہو گیا اور وہ آواز لگاتے ہوئے گاڑی کا پیچھا کرنے لگے۔گاڑی کے پیچھے کئی موٹرسائیکلوں کو آتا دیکھ ڈرائیور تیز رفطار گاڑی سے ہی کود کر گیا اور فرار ہو گیا۔ادھر گاڑی بنا ڈرائیور کے سڑک کنارے واقع کھڈ میں پلٹ گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی میں تین بوریوں میں لادے گئے گوست برآمد ہوئے جس کو پولیس نے گاؤں والوں کی موجودگی میں زمین میں دفن کراکر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔پولیس نے معاملے میں پک اپ ڈرائیور اور مالک کے خلاف متعلق دفعہ میں مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔